Home / خبریں / ٹیچرز یونین کا پیغام، سیکرٹری سکولز پنجاب سے مذاکرات

ٹیچرز یونین کا پیغام، سیکرٹری سکولز پنجاب سے مذاکرات

قابل صد احترام ساتھیو، اسلام علیکم! محترمہ ارم بخاری صاحبہ سیکریٹری سکولز پنجاب سے 28 اکتوبرکی ملاقات 29 اکتوبر کامظاہرہ “تحریک اساتذہ پنجاب ” اتحاد بننے سے پہلے کا تھا.

میٹنگ متحدہ محاذاساتذہ کے چیئرمین، سیکریٹری جنرل تحریک اساتذہ پنجاب حافظ عبدالناصرکی قیادت میں کی گئی، سیکرٹری صاحبہ کی معاونت آنرایبل جناب شان الحق صاحب سپیشل سیکریٹری سکولزآپریشن پنجاب نے کی.

اس میں بندہ کو بطور صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اورسینئروائس چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب نمائیندگی دی گئی.میٹنگ میں جنرل پنجاب ٹیچرزیونین، سیکریٹری جنرل متحدہ محاذاساتذہ اور ممبرکورکمیٹی تحریک اساتذہ پنجاب کاشف شہزاد چوہدری، محمدصدیق گل سمیت دیگر عہدیداران نےشرکت کی۔

سیکریٹری سکولزپنجاب سے مذاکرات کامیاب رہے، سیکریٹری صاحبہ کی طرف سےمیٹنگ کےمنٹس بھی جاری کردئےگئےہیں جوارسال خدمت ہیں۔

١۔میڈم نےکہاپنجاب کاہراستاد میری ٹیم ہےمیں دفتر میں ان کےلیے بیٹھی ہوں۔
٢۔اساتذہ اورہیڈزکوCMروڈمیپ کےحوالےسےجرمانوں سمیت دیگرسزاوں کوختم کرتی ہوں۔
٣۔طلبا،اساتذہ کی حاضری سمیت CMروڈمیپ کےناقابل عمل تمام انڈیکیٹرز کوختم کردوں گی اس میں PMiU کوبھی بلایاجائے گا۔ ٤۔سکولوں کوبلدیاتی اداروں کےحوالےکرنےکےایکٹ کی سٹڈی کاموقع دیں اس بارے CM سے بھی بات کرناپڑی توکروں گی۔
٥۔SSEsکی ریگولرائیزیشن PPSC کی بجائےآسان طریقہ سے کروں گی۔
٦۔Hmapکےاہم مطالبہ پرائمری، مڈل،ہائی،ہائرسیکنڈری سکولوں کے ہیڈزسے لےکر، DyDEOs,DEOs,CEO,DPis سمیت تمام سپروائیزری سٹاف کےچارج الاؤنس میں اضافہ کی معلق سمری CM پنجاب کو بھیجنےکاحکم دیا۔
٧۔اساتذہ کی پروموشن کوتیز کرنے کےلیے DPC اورPSB کی رپورٹ ہرماہ کےدوسرے اور چوتھےہفتےدینے کےلیےمتعلقہ اتھارٹیزکو پابند کیاگیا، اس حوالے سے سیکریٹری کے فیصلوں پر عملدرآمد کے التوا کےسوال پر جواب دیاکہ میں اپنے فیصلوں پرعمل درآمد کرانا جانتی ہوں۔ ٨۔ٹائم سکیل کےراستےمیں کوئی بھی رکاوٹ ڈالے تو میرے نوٹس میں لائیں فی الفورحل کروں گی۔ ٩۔CEOsاورسیکریٹری کی ڈسپوزل پربیٹھےاساتذہ، ہیڈز اورافسران کوجاری ہفتےمیں ایڈجسٹمنٹ دےدی جائے گی۔

محترم ساتھیو، بداعتمادی، ابہام، مایوسی اور جھوٹے پروپیگنڈے پھیلانے کی بجائے متحد ہوکرجدوجہدجاری رکھیں۔ ان شاء اللہ، اللہ ہمیں فتح دےگا۔

آپ کےاتحادکے لیےدعا گو، رشیداحمدبھٹی صدر، سردار سکندرحیات سسرانا سیکریٹری، چوہدری سکندرذوالققرنین سینئرنائب صدر، حسن محمود شاہین، رانامحمد اسلم انجم، رانا محمدساجد، مبشرنزیر، چوہدری محمدسلیم، ملک ناصرعباس، جمیل رضوی، محمداعظم بھٹی، محمد خالد، جلیل بھٹی، فاروق اکبرلغاری، ڈاکٹر رب نواز، شاھد خوشنودخاں، ڈاکٹرسرفراز گھمن وجملہ عہدیداران و ممبران ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے