Home / خبریں / عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں اجلاس

عید میلاد النبی کے انتظامات کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں اجلاس

چیچہ وطنی (ہیلو چیچہ وطنی – 9 نومبر 2019 – عثمان چیمہ سے) جشن عید میلادالنبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چیچہ وطنی راجہ قاسم محمود جنجوعہ کے زیر صدارت اجلاس میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد ھوا۔

راجہ قاسم محبوب نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ اسلام ہمیں محبت رواداری ، اتحاد، اتفاق، اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔

بلدیہ کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر کی گلیوں بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ اور جلوسوں کے ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی چوہدری عبدالرشید ، چیف آفیسر محمد ندیم ، رانا محمد اجمل خاں سابق چیئرمین، راؤ محمد اسلم، خطیب مرکز اھلسنت نورالمساجد مفتی ظہیر احمد بابر فریدی، مولانا غلام نبی معصومی، سید کاشف شاہ، پیر غلام مصطفے چشتی، علامہ محمد نذیر احمد چشتی کریمی، امیر جماعت اھلسنت قاری شکیل احمد قادری، ناظم اعلی جماعت اھلسنت قاری بشیر احمد سعیدی ، قاری علم الدین قادری سمیت چیچہ وطنی شہر اور تحصیل بھر سے علماء کرام، سول سوسائٹی، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے