Home / خبریں / چیچہ وطنی : بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں شروع

چیچہ وطنی : بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں شروع

چیچہ وطنی (ہیلو چیچہ وطنی – 25 اکتوبر 2019 – طاہر جواد ملک سے) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق چوہدری افضل گروپ، فرخ پرویز چیمہ گروپ، چوہدری غفران گروپ فرینڈز گروپ کی جانب سے صدر بار کے لئے چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ کو نامزد کر دیا گیا ہے.

اس سلسلے میں ایک تقریب بار ایسوسی ایشن کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں سینئر اور جونیئر وکلاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر امیدوار برائے صدر چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وکلاء کی کثیر تعداد نے آج دعوت میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہے.

جبکہ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی ھم نے بھرپور تیاری کی ہے. آخر میں محمد افضل چوہدری ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل نے تمام وکلاء کا شکر یہ ادا کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے