Home / خبریں / آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن کی جانب سےگاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی مذمت

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن کی جانب سےگاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی مذمت

چیچہ وطنی (ہیلو چیچہ وطنی – 27 اکتوبر 2019) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس،گاڑیوں کی غیرقانوین پکڑدھکڑپر مذمت،حکومت ہوش کے ناخن لے،ٹرانسپورٹرپہلے بہت مسائل سے دوچارہیں۔

اس امرکااظہارحاجی محمدعارف،محمداویس چوہدری،حاجی محمداظہراورنعیم احمد شاہ نے عہدیداران کے ہمراہ اپنے دفترمیں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملک بھرمیں تقریباََ 2000 کے قریب ٹرک،ٹرالراورکنٹینرز قبضہ میں لیے گئے ہیں اورمتعددڈرائیورخوف کے مارے سڑکوں پر نہیں آرہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے بہت سے توقعات وابستہ کررکھی ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اورغیرقانونی طور پر پکڑدھکڑبند کرے۔

اگرکسی جگہ کنٹینرزیاٹرک ٹرالرکی ضرورت ہے توہماری نمائندہ تنظیموں سے رابطہ کرکے حاصل کئے جاسکتے ہیں لیکن ہم ؔغیرقانونی حراست کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت فی الفورپکڑی گئی تمام گاڑیوں کو ریلیز کرے ورنہ سخت ردعمل کا سامنے کرنے کیلئے تیاررہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے